محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات، کوآرڈینیشن مزید مؤثر بنانے پر اتفاق

وزیر داخلہ محسن نقوی، سفیر جیانگ زیڈونگ---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری، سیکیورٹی تعاون اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کو چینی زبان سکھانے کے لیے چینی انسٹرکٹرز پاکستان آئیں گے۔
چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ چین پاکستان میں چینی طرز کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مرکز کے قیام کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ