جماعتِ اسلامی جمعے کو شوگر ملز کے باہر دھرنے دے گی: حافظ نعیم الرحمٰن کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن---فائل فوٹو
امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا کہ ہماری جماعت جمعے کو شوگر ملز کے باہر دھرنے دے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک میں زراعت کی صورتِ حال انتہائی خراب ہے، گنے کی کرشنگ تاحال شروع نہیں ہوئی جبکہ کسان مہنگے زرعی مداخل کے باعث پریشانی کا شکار ہیں۔
امیرِ جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ گنے کی قیمت 700 روپے فی من مقرر کی جائے۔
حکومت نے ہمیں مذاکرات کا کہا ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
ان کا کہنا ہے کہ دیگر فصلوں کی صورتِ حال بھی خراب ہے اور زراعت کا شعبہ مسلسل تنزلی کی جانب گامزن ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آٹا انتہائی مہنگا ہو چکا ہے، پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری کے لیے جو کمپنیاں قائم کی تھیں، وہ کہاں ہیں؟ سندھ میں فلور ملز کو کچرا گندم فراہم کی جارہی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ