بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

چینی حجام کی 1 بال والے گاہک کی شاہانہ خدمت کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین
چینی حجام کی 1 بال والے گاہک کی شاہانہ خدمت کی ویڈیو وائرل

چین میں ایک حجام نے پیشہ ورانہ مہارت اور تمام گاہکوں کے ساتھ یکساں سلوک کی ایک دلچسپ مثال قائم کر دی۔

لاؤ چیاؤ نامی حجام کے پاس ایک ایسا گاہک آیا جس کے سر پر صرف ایک بال تھا لیکن اس نے ایک بال والے گاہک کو بھی نظر انداز نہیں کیا بلکہ اسے سر کو باقاعدہ شیمپو سے دھونے، کنڈیشنر لگانے اور مکمل مالش جیسی تمام سہولتیں فراہم کیں۔

چینی حجام کی اس دلچسپ مثال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔

دماغ کی سرجری کے بعد نوجوان کو انسانوں کے چہروں میں بلی کی شکلیں دکھائی دینے لگیں

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درمیانی عمر کا ایک شخص جس کے سر پر صرف ایک بال موجود ہے، حجام کی دکان پر کرسی پر بیٹھا ہے جسے حجام انتہائی سنجیدگی اور پیشہ ورانہ انداز میں اسے مکمل سیلون ٹریٹمنٹ دے رہا ہے جیسے اس کے سامنے گھنے بالوں والا کوئی عام گاہک بیٹھا ہو۔

اس ویڈیو کو سوشل پر بہت پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین حجام کے اس غیر معمولی جذبے پر حیرت کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے پیشہ ورانہ انداز کی بھی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

اس دلچسپ واقعے نے یہ پیغام بھی دیا ہے کہ بہترین کسٹمر سروس کا تعلق گاہک کی ظاہری حالت سے نہیں بلکہ اسے دی جانے والی عزت اور توجہ سے ہوتا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ