بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سعودی دارالحکومت ریاض پر حوثی ملیشیا کا کروز میزائل حملہ ناکام

تازہ ترین
سعودی دارالحکومت ریاض پر حوثی ملیشیا کا کروز میزائل حملہ ناکام

یمن سے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض کے علاقے کی طرف داغا گیا کروز میزائل تباہ کر دیا گیا۔

سعودی اتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق اتحادی افواج نے بدھ کی صبح حوثی ملیشیا کا کروز میزائل فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا۔

سعودی حکام کے مطابق میزائل حملے میں کسی جانی نقصان یا املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ملی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ