بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سرگودھا: والی بال میچ کے دوران تلخ کلامی، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

تازہ ترین
سرگودھا: والی بال میچ کے دوران تلخ کلامی، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

سرگودھا میں 26 سالہ نوجوان کو فائرنگ سے قتل کر کے ملزم فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق تحصیل شاہ پور میں مقتول کی والی بال میچ کے دوران ملزم سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اگلے روز ملزم نے تلخ کلامی کا مبینہ طور پر بدلہ لینے کے لیے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا۔

فائرنگ کے واقعات، 2 افراد جاں بحق، خاتون زخمی

مقتول کے بھائی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس واقعے کی مزید تفتیش بھی کر رہی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ