دوسرا ٹیسٹ: دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری

فوٹو بشکریہ کرک انفو
دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز پاکستان نے 3 کھلاڑیوں کے آؤٹ پر 121 رنز سے آغاز کیا۔
دن کے ابتدا پر ہی سری لنکا نے قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ حاصل کر لی، اذان اویس 47 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف سری لنکا پہلی اننگز میں 98 رنز پر آؤٹ
واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 98 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔
محمد عباس نے 14، رضا اللّٰہ نے 21 اور عامر جمال نے 24 رنز کے عوض تین، تین کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ ایک وکٹ ثاقب خان کو بھی ملی۔
پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنالیے تھے، طیب عارف 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد طحٰہ اور کپتان بابر اعظم کو 8، 8 رنز بنا کر میدان چھوڑنا پڑا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ