بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی: افغانستان سے تربیت لینے والا خارجی حنیف عرف شینا گرفتار

تازہ ترین
کراچی: افغانستان سے تربیت لینے والا خارجی حنیف عرف شینا گرفتار

سندھ رینجرز کی کارروائی کے دوران کراچی کے علاقے منگھوپیر سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ملزم حنیف عرف شینا کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس حوالے سے رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے 2012ء میں افغانستان میں عسکری تربیت حاصل کی۔

پنجاب: مطلوب ملزم انٹرپول کے ذریعے مسقط سے گرفتار

ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم نے اسلحہ چلانے اور آئی ای ڈیز بنانے کی تربیت بھی حاصل کی۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق 2012ء اور 2013ء کے آپریشنز کے دوران ملزم روپوش ہو گیا تھا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم حال ہی میں کراچی منتقل ہوا اور ڈکیت گروہ منظم کیا۔

رینجرز کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ 60 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی، جس کے دوران فائرنگ سے 2 شہری زخمی ہوئے تھے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ