بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون تنظیم کا 33واں اجلاس آج

تازہ ترین
ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون تنظیم کا 33واں اجلاس آج

ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون تنظیم کا 33واں اجلاس آج سے چین میں ہوگا۔

امریکا، روس اورجنوبی کوریا کے صدور اور ملائشییا کے وزیراعظم سمیت اہم رہنماؤں کی شینزن آمد ہوئی ہے۔

اجلاس میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر خوشحالی کی جانب بڑھنے کے ایجنڈے پر بات ہوگی۔

اجلاس کی سائیڈ لائن پر امریکا، روس اور چین کے صدور کی بھی اہم ملاقات طے پائی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اس ملاقات میں جوہری ہتھیاروں کو کم کرنے کی کوششوں کو بڑھائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کی شمالی کوریا کے لیڈر کم جانگ ان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ