بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

امریکا کا تیسرا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ مشرق وسطیٰ پہنچ گیا

تازہ ترین
امریکا کا تیسرا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ مشرق وسطیٰ پہنچ گیا

امریکا کا ایک اور طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس تھیوڈور روز ویلٹ مشرق وسطیٰ پہنچ گیا۔

ایران کیخلاف جاری کشیدگی کے موقع پر خطے میں بھیجے گئے امریکی بحری بیڑوں کی تعداد تین ہوگئی۔

یو ایس ایس جارج بش اور یو ایس ایس جارج واشنگٹن پہلے ہی خطے میں موجود ہیں، جبکہ تیرہ ڈسٹرائیرز، دو کروزرز اور ایک لڑاکا جہاز بھی تعینات ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق نیا طیارہ بردار جہاز ایسے وقت بھیجا گیا ہے جب امریکی صدر ایران کیخلاف فوجی کارروائی پھر سے شروع کرنے پر غور کررہے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ