دبئی ایئرپورٹ پر بین الاقوامی مسافروں کی آمد و رفت

دبئی ایئرپورٹ پر بین الاقوامی مسافروں کی آمدورفت میں پاکستانیوں کا چوتھا نمبر، 2026 کے پہلے 9 ماہ میں دبئی ایئرپورٹ پر 5 کروڑ 4 لاکھ مسافروں کی آمدورفت ہوئی۔
تیسری سہ ماہی میں پاکستان سے آنے اور جانے والے 8 لاکھ مسافروں نے دبئی ایئرپورٹ استعمال کیا۔
بھارت 26 لاکھ مسافروں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ سعودی عرب سے 14 لاکھ اور برطانیہ سے 13 لاکھ مسافروں کی آمد ہوئی۔
سال کے اختتام تک دبئی ایئرپورٹ پر 7 کروڑ مسافروں کی آمد متوقع ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ