پرویز الہٰی سے PTI ارکان اسمبلی کی ملاقات، صوبائی حکومت کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار

مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے ملاقات میں صوبائی حکومت کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نےعام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، صوبے میں بے امنی بھی بڑھ چکی ہے۔
اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے زراعت کا شعبہ بحران کا شکار ہے، جب بھی شریف خاندان حکومت میں آیا ہے اس نے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
اراکین نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران صوبے کے انتظامی و معاشی معاملات کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملاقات کرنے والے ایم پی ایز میں رانا شہباز، عبدالرزاق، وسیم بادوزئی، اویس ورک، سعید ورک، سلیم لابر اور سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی شامل تھے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ