بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بلاول بھٹو کی باتوں کا جواب عطا تارڑ نہیں وزیراعظم دیں، شرجیل میمن

تازہ ترین
بلاول بھٹو کی باتوں کا جواب عطا تارڑ نہیں وزیراعظم دیں، شرجیل میمن

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی باتوں کا جواب عطا تارڑ کے بجائے وزیرعظم شہباز شریف دیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ ریفرنڈم کرانے کی کوئی منطق بھی ہونی چاہیے۔ اگر ہر چیز کا حل ریفرنڈم ہے تو آئینی ترامیم کی کیا ضرورت ہے۔

حکومت میں مزے لینا اور اپوزیشن کرنا کھلا تضاد ہے، عطا تارڑ کی بلاول پر تنقید

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی صدر اور بلاول سے ملاقات میں ریفرنڈم پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

سینئر وزیر سندھ نے مزید کہا کہ وزیراعظم خود اس معاملے میں بات کیوں نہیں کر رہے ہیں، آئین یہ نہیں کہتا ہے کہ صوبےبنانے سے پہلے ریفرنڈم ضروری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج بلاول بھٹو زرداری نے یہ بات بھی کہی کہ ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ بہتر ہوتا عطاتارڑ کہہ دیتے کہ پیپلز پارٹی ہماری حمایت چھوڑ دے، وفاقی وزیر اطلاعات کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ