بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ایئر چیف سے ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات، پاک فضائیہ کے آپریشنل تجربے سے استفادہ میں اظہار دلچسپی

تازہ ترین
ایئر چیف سے ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات، پاک فضائیہ کے آپریشنل تجربے سے استفادہ میں اظہار دلچسپی

تصویر سوشل میڈیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل رافت دالکیران کی سربراہی میں وفد نے ایئر ہیڈ کواٹر میں ملاقات کی۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ دفاع اور ایرو اسپیس کے شعبوں میں توسیع کی نمایاں صلاحیت موجود ہے۔

انھوں نے ترک فضائیہ کو پائلٹ ٹریننگ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے ترک فضائیہ کی پیشہ ورانہ ترقی اور استعداد کار بڑھانے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تجربے، فضائیہ کی جدید کاری اور مقامی ایرو اسپیس صلاحیتوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے آپریشنل تجربے سے استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور دو طرفہ دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ