بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کرپشن پورے ملک میں ہو رہی ہے، شافع حسین

تازہ ترین
کرپشن پورے ملک میں ہو رہی ہے، شافع حسین

پنجاب کے وزیر شافع حسین نے کہا ہے کرپشن پورے ملک میں ہورہی ہے، نگراں حکومت سے پہلے جتنی کرپشن ہوئی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

ایک بیان میں شافع حسین نے کہا کہ اگلی ارینجمنٹ والی باتیں غلط فہمی ہیں، ایسی کوئی بات نہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کے دور میں بہت زیادہ فلاحی کام ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسمال انڈسٹری کی اپ گریڈیشن کیلئے فنڈز جاری کردیے گئے، وزیراعلیٰ پنجاب کاروباری افراد کے لیے بلا سود آسان قرضہ دے رہی ہیں، شیخوپورہ میں ٹکسٹائل انڈسٹری بنائی گئی۔

یاد رہے کہ پنجاب میں کرپشن سے متعلق بیان پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہرجانے کے نوٹس بھیجا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ