پاکستان ، ترکمانستان نے 2030 تعاون پروگرام پر دستخط کردیے

پاکستان اور ترکمانستان نے 2030ء تک تعاون کے پروگرام پر دستخط کردیے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ترکمان وزیر خارجہ راشد میردوو نے 2030 تعاون پروگرام پر دستخط کیے ہیں۔
دونوں ممالک نے تجارت ، توانائی اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر کا تنازع سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، غزہ میں امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی ضروری ہے۔
دوران تقریب ترکمان وزیر خارجہ نے علاقائی امن کےلیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ