منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی: لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں ملزمان 25 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

تازہ ترین
کراچی: لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں ملزمان 25 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

علامتی تصویر۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں ملزمان 25 لاکھ روپے سے زائد لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ آج صبح دودھ کی دکان پر پیش آیا، اس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

مقدمہ کے متن کے مطابق ملزم نے دکان پر آتے ہی اسلحہ کے زور پر رقم چھینی اس دوران دیگر 6 ملزمان بھی آگئے۔

پولیس حکام کےمطابق علاقے میں نصب دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرکے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ