روس میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 17 افراد ہلاک

جائے حادثہ پر حکام موجود ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
روس کے علاقے کیمیروو میں ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ An-12 گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ حادثہ جنوب مغربی سائبیریا میں یاگونوفو گاؤں کے قریب پیش آیا، تاہم فوری طور پر حادثے کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔
مقامی گورنر ایلیا سیریڈیوک نے میسجنگ پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل چینل پر یاگونوفو گاؤں کے قریب ایک طیارے کے حادثے کی اطلاع دی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ