پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کردی گئی، ڈیزل برقرار

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں آج پھر کمی کردی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے کی کمی کی گئی ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 325 روپے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 358 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 18 نومبر کےلیے ہوں گی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ