منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پی پی چیئرمین کی بات کے بعد 27ویں ترمیم کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے؟ عمیر نیازی

تازہ ترین
پی پی چیئرمین کی بات کے بعد 27ویں ترمیم کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے؟ عمیر نیازی

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عمیر نیازی نے استفسار کیا ہے کہ اتنی بڑی بات ایک پارٹی چیف کررہا ہے تو 27 ویں ترمیم کیا حیثیت رہ جاتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران عمیر نیازی نے کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق ریویو پٹیشن فائل ہی ن لیگ پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے کی۔

27ویں ترمیم پر بیان سے بلاول بھٹو کی نااہلی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، راناثناء

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پورے نظام کی خرابی کی بات کی ہے، پی پی چیئرمین نے کہا کہ جو کچھ کیا گیا ہم نے غلط کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی یہ بات کرکے اس گناہ سے بری الذمہ نہیں ہوجاتی، حکمران اتحادی جماعت نے یہ بات کرکے آج شریک لوگوں کو بے نقاب کیاہے۔

اُن کا سوال تھا کہ 27ویں ترمیم سے متعلق پی پی چیف اتنی بڑی بات کررہے ہیں، اس کے بعد اس کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے؟

بشکریہ روزنامہ جنگ