منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

گھاس والی پچز تیار کرنا فاسٹ بولرز کیلئے مثبت قدم ہے: عامر جمال

تازہ ترین
گھاس والی پچز تیار کرنا فاسٹ بولرز کیلئے مثبت قدم ہے: عامر جمال

ڈومیسٹک کرکٹ کو ہمیشہ ترجیح دی ہے، عامر جمال - فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان ٹیم کے میڈیم فاسٹ بولر عامر جمال نے کہا ہے کہ گھاس والی پچز تیار کرنا فاسٹ بولرز کےلیے مثبت قدم ہے۔ کرکٹ میرا جنون ہے، کبھی ڈی موٹیویٹ نہیں ہوتا۔

راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے کھیل کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر جمال نے کہا کہ گھاس والی پچ پر آخری روز تک فاسٹ بولرز کو مدد ملے گی۔ دوسرے ٹیسٹ کی پچ روز بروز تبدیل ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ایسی پچز تیار کی گئی تھیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کا کوئی میچ مس نہیں کرتا۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ نے مجھے بہت فائدہ دیا۔ پاکستان کرکٹ میں فاسٹ بولرز کی شاندار تاریخ ہے۔

دوسرے پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن: پاکستان کے سری لنکا کیخلاف 121 رنز، 23 کی برتری

عامر جمال نے کہا کہ میرا کام گراؤنڈ میں سو فیصد پرفارمنس دینا ہے۔ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ ایک ہی جذبے سے کھیلتا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ میرا جنون ہے، کبھی ڈی موٹیویٹ نہیں ہوتا۔

عامر جمال کا کہنا تھا کہ بابر اعظم جس گیند پر آؤٹ ہوئے وہ بہت اچھی تھی۔ ایسی گیند پر 99 رنز پر بھی آؤٹ ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی حریف کو آسان نہیں لیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں کم بیک کیا جاسکتا ہے۔ پہلی اننگز کی برتری آخری دن پاکستان کے لیے فائدہ مند ہوگی۔

خیال رہے کہ راولپنڈی میں سیریز کے دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکن ٹیم 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس دوران عامر جمال نے تین سری لنکن کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ