منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پیپلز پارٹی کہتی کچھ، عملاً کرتی کچھ اور ہے، ترجمان اپوزیشن اتحاد

تازہ ترین
پیپلز پارٹی کہتی کچھ، عملاً کرتی کچھ اور ہے، ترجمان اپوزیشن اتحاد

اپوزیشن اتحاد کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے قیدیوں اور اکائیوں پر جو بات کی ہے اپوزیشن بھی وہی بات کر رہی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ پیپلز پارٹی الفاظ کی حد تک کچھ کہتی ہے عملاً کچھ کرتی ہے، پی پی پی کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا کہ وہ وہاں کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پارلیمان پر اعتماد ختم ہونے کی ذمے داری بھی بلاول بھٹونے لی ہے، وہ ثابت کریں، میدان اور گھوڑا دونوں حاضر ہے، سامنے آئیں۔

اپوزیشن اتحاد کے ترجمان نے مزید کہا کہ اگر بلاول جمہوری انداز اپناتے ہیں، تو ہم انہیں ویلکم کریں گے اور اپوزیشن ان کے ساتھ چلے گی۔ ہم ایک شرط رکھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کو عملاً کچھ کرنا ہوگا۔

اخونزادہ حسین یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ سیاسی قوتوں کے بیچ اعتماد کا فقدان ہے، بلاول بھٹو اور شہباز شریف ایک ساتھ حکومت میں ہیں لیکن ایک دوسرے پراعتماد میں کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری نے جو کہا بنیادی طور پر ان سے اختلاف نہیں کیا جاسکتا، پی پی چیئرمین نے 26ویں اور 27ویں ترمیم کا ذکرکیا۔ بلاول بھٹو نے قیدیوں اور اکائیوں پر جوبات کی اپوزیشن بھی یہی بات کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی پر الزام لگانے والے جان لیں کہ جیل میں رہ کر انہوں نے اپنے عمل سے ثابت کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اس لڑائی میں جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور سیاسی قیادت سے رابطہ کیا جائے۔

اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ بلاول بھٹو جب محمود اچکزئی سے ملنے آئے تو ہم نے انہیں کہا کہ جمہوریت کےلیے عملی اقدمات کریں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ