منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کاروبار بڑھانے، معاشی ترقی کیلئے بندرگاہوں کا انتہائی اہم کردار ہے، وزیراعظم شہباز شریف

تازہ ترین
کاروبار بڑھانے، معاشی ترقی کیلئے بندرگاہوں کا انتہائی اہم کردار ہے، وزیراعظم شہباز شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاروبار بڑھانے اور معاشی ترقی کے لیے ہماری بندرگاہوں کا انتہائی اہم کردار ہے، پاکستان کو خطے میں ٹرانس شپمنٹ مرکز بنانے کے لیے بندرگاہوں کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے۔

شہباز شریف کی زیر صدارت بندر گاہوں اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے امور پر اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی بندرگاہوں سے متعلق تمام ادارے باہمی اشتراک سے کام کریں۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائیں۔

انھوں نے کہا کہ بندرگاہوں پر سامان کی ترسیل، کلیئرنس اور دیگر متعلقہ امور کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو عالمی معیار کے مطابق مسابقتی ادارہ بنانے کے لیے جامع اصلاحات وقت کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی این ایس سی کے بحری بیڑے میں اضافے کے لیے قابل عمل منصوبہ بندی کی جائے۔

اس موقع پر اجلاس کو پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ پی این ایس سی سے متعلق بزنس ڈیولپمنٹ پلان تیار کیا گیا ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پی این ایس سی کےاصلاحاتی پلان اور بزنس پلان کے تحت فلیٹ کی تعداد میں اضافے اور دیگر اقدامات شامل ہوں گے۔

بریفنگ کے مطابق اصلاحات کا بنیادی مقصد ملک کی سی کارگو کی استعداد کار کو 2030 تک دنیا کے بہترین معیار تک پہنچانا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ