منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ساف چیمپئن شپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز فائنل جاری

تازہ ترین
ساف چیمپئن شپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز فائنل جاری

پاکستان اور بھارت کے درمیان ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) چیمپئن شپ کا سنسنی خیز فائنل مقابلہ جاری ہے۔ پاکستان نے پہلے ہاف کے انجری ٹائم میں بھارت کے خلاف پہلا گول کردیا۔

ڈھاکہ میں چیمپئن شپ کے فائنل میں ابتدا سے ہی قومی ٹیم نے بھارتی ٹیم پر دباؤ بنا کر رکھے اور برق رفتاری کے ساتھ بھارتی گول پوسٹ پر حملے کیے، تاہم بھارتی ڈیفنڈرز اور گول کیپر نے پاکستانی پلیئز کی گول کرنے کی تمام کوششوں کا ناکام بنایا۔

پہلے ہاف کے آخری لمحات کے دوران انجری ٹائم میں عالمگیر غازی نے بھارتی ڈیفنڈر کی غلطی اور اپنے تجربہ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے شاندار کک لگا کر گیند کو جال کی راہ دکھا دی۔

فائنل میں پاکستان کی اسٹارٹنگ الیون کی قیادت عبداللّٰہ اقبال کر رہے ہیں جبکہ یوسف اعجاز بٹ گول کیپر ہیں۔

بھارت کے خلاف فائنل کےلیے پاکستان نے عادل کو ابتدائی الیون میں شامل کرلیا۔ بنگلادیش کے خلاف سیمی فائنل میں فیصلہ کن گول کرنے والے عبدالصمد بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

پاکستان کی ابتدائی الیون میں عیسیٰ سلیمان، محب اللّٰہ، محمد علی اکبر خان بھی شامل ہیں۔

پاکستانی فٹبال ٹیم ساف چیمپئن شپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فائنل مقابلے میں میدان میں اتری ہے۔ قومی ٹیم کے پاس پہلی مرتبہ ساف چیمپئن شپ جیت کر نئی تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع ہے۔

پاکستان نے سیمی فائنل میں میزبان بنگلادیش کو 0-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ