منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

مرضی کے لوگ بھیجیں گے تو سوال اٹھے گا، سلمان اکرم راجا

تازہ ترین
مرضی کے لوگ بھیجیں گے تو سوال اٹھے گا، سلمان اکرم راجا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی سے ملاقات کے لیے آئندہ بھی مرضی سے لوگ بھیجیں گے تو سوال اٹھے گا۔

راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ گزشتہ سال ہم جو نام دیتے تھے، ان کی بانی سے ملاقات نہیں کرائی جاتی تھی۔

سلمان اکرم راجا کی بات کو کوئی اہمیت نہیں دیتا: لطیف کھوسہ

انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ بھی مرضی سے لوگوں کو بھیجا جائے گا تو سوال ضرور اٹھے گا، لسٹ میں موجود لوگوں کو ملاقات کےلیے بھیجا جائے گا تو سوال نہیں اٹھے گا۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پارٹی کے اندر کچھ گروپ ہیں، کچھ لوگ ایک دوسرے کو برداشت نہیں کر رہے، بانی سے ملاقات کے بعد ہونے والی باتوں پر میرا بیان جواب تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے بعد کہا گیا کہ بانی نے متبادل نام مانگے ہیں، ایسا کچھ نہیں تھا، سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ کا بیان مختلف ہو تو سوال تو پیدا ہوجاتا ہے۔

ساری پی ٹی آئی ایک دوسرے سے دست و گریباں ہے، خواجہ آصف

سلمان اکرم راجا نے یہ بھی کہا کہ ملاقات میں صرف قانونی امور پر بات نہیں ہوئی، اس وقت ایسا کوئی معاملہ نظر نہیں آتا، جس کو ڈیل یا ڈھیل کہہ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ بہنوں کو نظربند رکھنا پھر چھوڑنا کوئی احسان کی بات نہیں، بانی نے پہلے بھی خط لکھے لیکن یہ انتہائی اہمیت کا حامل خط ہے، اُن کی صحت کے حوالے سے جو بات باہر آ رہی ہے، انتہائی تشویشناک ہے۔

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ بانی کا بلڈ پریشر کا 193 ہونا قوم کے لیے لمحہ فکر ہے، وہ ڈیل نہیں مانگ رہے، اہلیہ کے علاج معالجے کی بات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی مقابلے کےلیے تیار ہیں، آگے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، اُن کی طرف سے کوئی التجا نہیں کی گئی، میں بانی کے بھروسے کا شکر گزار ہوں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اگر مقصد پارٹی میں انتشار پیدا کرنا ہوتو اس کا جواب دینا ضروری ہے، میں کہتا ہوں جس نے بات کرنی ہے بانی پی ٹی آئی سے براہ راست کرے۔

انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی اور علامہ ناصر پر بھی حملہ ہوا، بانی کو کہنا پڑا کہ مجھے ان پراعتماد ہے، بانی سے کمیٹیوں میں واپس جانے کی اجازت مانگی گئی وہ نہیں ملی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ