منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

تصویر سوشل میڈیا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل رافت ڈالکیران نے ملاقات کی۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے گہرے تاریخی، ثقافتی اور اسٹریٹجک تعلقات کو اجاگر کیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان اور ترکیہ کی مسلح افواج کی مضبوط دفاعی شراکت داری کو سراہا۔

اس موقع پر ترک فضائیہ کے کمانڈر نے دو طرفہ دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک فضائیہ کے کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی خدمات کا اعتراف کیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ