منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 34 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

تازہ ترین
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 34 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 34 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، بعد میں جاری کیا جائے گا۔

آئندہ 3 ماہ کے لیے فی یونٹ بجلی کتنی مہنگی ہوگی؟ نیپرا تعین کرے گا۔ سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار چوہدری کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوئی، بجلی مہنگی کرنے کے لیے ڈسکوز نے نیپرا میں درخواست جمع کرائی تھی۔

بجلی صارفین سے 23 ارب 33 کروڑ روپے کی وصولی مانگی گئی ہے۔ اضافہ کراچی سمیت ملک بھر کے لیے فی یونٹ ایک روپے 34 پیسے بنتا ہے۔ بجلی مہنگی کرنے کا اطلاق دسمبر 2026 سے فروری2027 کے لیے ہوگا۔

درخواست سال 2026 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں جمع کرائی گئی تھی۔ کیپیسٹی چارجز کی مد میں 38 ارب 92 کروڑ روپے وصولی کی درخواست کی گئی۔

آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں 5 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے اضافہ مانگا گیا۔ جولائی تا ستمبر 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ