منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

غزہ میں امداد روکنے والوں کے ہاتھوں شہریوں کی مشکلات پر خاموش تماشائی نہیں بنیں گے، برطانیہ

تازہ ترین
غزہ میں امداد روکنے والوں کے ہاتھوں شہریوں کی مشکلات پر خاموش تماشائی نہیں بنیں گے، برطانیہ

تصویر سوشل میڈیا۔

برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ غزہ میں امداد روکنے والوں کے ہاتھوں شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق ایڈ ملی بینڈ کا کہنا ہے کہ غزہ میں امداد روکنے والوں کے ہاتھوں شہریوں کی مشکلات پرخاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ مغربی کنارے اور غزہ کی موجودہ صورتِ حال ناقابلِ قبول ہے۔

برطانیہ نے اسرائیل سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کے بعد مزید سخت اقدامات کیے ہیں۔ یہودی بستیاں تعمیر کرنے والی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے کیا۔

برطانیہ کا مغربی کنارے میں یہودی قبضے میں ملوث 8 کمپنیوں پر پابندی کا اعلان

برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے کہا کہ پابندیوں کا اطلاق غزہ میں امداد کی ترسیل روکنے والے گروپ پر بھی ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ یہودی بستیوں کی تعمیر کے دوران فلسطینیوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ دو ریاستی حل کا تحفظ برطانوی حکومت کی پالیسی کا بنیادی رہنما اصول ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ