ساری پی ٹی آئی ایک دوسرے سے دست و گریباں ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ساری پی ٹی آئی ایک دوسرے سے دست و گریباں ہے۔
ایک بیان میں خواجہ آصف نے لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجا کے ایک دوسرے کے خلاف بیانات پر ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساری پارٹی ایک دوسرے سے دست وگریباں ہے، یہ بانی پی ٹی آئی کو کیا چھڑائیں گے، ایسے حمایتی اور پارٹی رہنما بانی کے لیے قید سے بھی بڑی سزا ہیں۔
ہم نے آگے بڑھنا ہے تو بانی کو مکالمے میں شامل کرنا ہوگا، سلمان اکرم راجا
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ یہ چاہتے ہیں کے بانی اندر رہیں تاکہ ان کی دکانداری چلتی رہے۔
اس موقع پر خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کی طبی بنیاد پر ریلیف کی اپیل پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جو شخص جیل میں قید سیاسی مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑاتا تھا، آج مکافاتِ عمل کا شکا ر ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوسروں کی تکلیف پر قہقہے لگانے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ اللّٰہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے بانی کی ہدایت پر اعلیٰ عدلیہ سے طبی بنیادوں پر ریلیف کی اپیل کی تھی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ