دوسرے پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن ختم، پاکستان کے سری لنکا کیخلاف 121 رنز، 23 کی برتری

فوٹو بشکریہ پی سی بی/ایکس
راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا، قومی ٹیم نے 3 وکتوں کے نقصان پر 121 رنز بنالیے جبکہ اسے سری لنکا پر 23 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے پہلے دن پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ سری لنکن بیٹرز پاکستانی بولرز محمد عباس، رضا اللّٰہ اور عامر جمال کی تباہ کن بولنگ کی تاب نہ لاسکے، کپتان کوشل مینڈس 32 اور سونال دنُوشا 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔
پہلی اننگز میں مہمان ٹیم صرف 98 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ محمد عباس نے 14، رضا اللّٰہ نے 21 اور عامر جمال نے 24 رنز کے عوض تین، تین کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ ایک وکٹ ثاقب خان کو بھی ملی۔
جوابی اننگز میں دن کے اختتام تک پاکستان نے پہلی اننگز میں 3 وکٹ پر 121 رنز بنا کر 23 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ طیب عارف 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد طحٰہٰ اور کپتان بابر اعظم کو 8، 8 رنز بنا کر میدان چھوڑنا پڑا۔
بائیں ہاتھ کے اوپنر اذان اویس 47 اور نائٹ واچ مین ثاقب خان 2 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جو دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ