اسماعیل بقائی نے پاکستان کے قومی ترانے کا ابتدائی حصہ کیوں پڑھا؟

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی—فائل فوٹو
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاکستان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر اسماعیل بقائی نے پاک ایران تعلقات سے متعلق سوال پر پاکستان کے قومی ترانے کا ابتدائی حصہ پڑھ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے ساتھ خوش گوار تعلقات کو قابلِ فخر قرار دیا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیرِ خارجہ کی قیادت میں وفد کی ملاقات
دوسری جانب فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، ایرانی وفد کی قیادت وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتِ حال اور بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں فریقین نے مشترکہ سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ممکنہ راستے تلاش کرنے پر بھی گفتگو کی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ