منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

تھری ایم پی او کیس: 16 نومبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

تازہ ترین
تھری ایم پی او کیس: 16 نومبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کیس میں 16 نومبر کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

تحریری حکم نامے کے مطابق خیبر پختون خوا بار کونسل نے مقدمے میں فریق بننے کی درخواست دائر کی، جس پر درخواست گزار کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کا وقت دے دیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کا معاملہ وفاقی آئینی عدالت پہنچ گیا

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 5 نومبر کے عدالتی حکم کی روشنی میں خیبر پختون خوا حکومت نے اپنا جواب جمع کرایا، جس کا جائزہ لیا گیا۔

عدالت نے 5 نومبر کے حکم نامے کے پیراگراف نمبر 8 میں ترمیم کرتے ہوئے قرار دیا کہ پشاور ہائی کورٹ تھری ایم پی او، ایمرجنسی اور فوج طلب کرنے کے علاوہ دیگر مقدمات کی سماعت کر سکتی ہے۔

عدالت کے مطابق لطیف کھوسہ اور بیرسٹر گوہر نے بھی مقدمے میں فریق بننے کی درخواستیں جمع کرانے سے آگاہ کیا۔

وفاقی آئینی عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ