منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ابوظبی: روسی ایم ایم اے فائٹر عثمان نورماگومیدوف جیل سے رہا

تازہ ترین
ابوظبی: روسی ایم ایم اے فائٹر عثمان نورماگومیدوف جیل سے رہا

روسی ایم ایم اے فائٹر عثمان نورماگومیدوف—فائل فوٹو

روسی ایم ایم اے فائٹر عثمان نورماگومیدوف کو ابوظبی کی جیل سے رہا کر دیا گیا۔

عثمان نورماگومیدوف اور ساتھیوں کے جرمانے میں عدالت نے 50 فیصد کمی کر دی۔

عثمان نورماگومیدوف کا جرمانہ 3 لاکھ درہم سے کم کر کے ڈیڑھ لاکھ درہم کر دیا گیا۔

مجھے پاکستانی کھانے کی جستجو کے سبب امریکی ایئرلائن نے طیارے سے اُتارا: روسی فائٹر کا انکشاف

متاثرہ جارجیائی فائٹرز کی اپیل پر ملزمان کی سزاؤں میں نرمی کی گئی۔

عدالتی حکام کے مطابق متاثرہ افراد نے اپنے دعوے واپس لے کر رہائی کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ ابوظبی میں ہوٹل میں 11 نومبر کو روسی اور جارجیائی فائٹرز میں جھگڑا ہوا تھا۔

ہوٹل کی لابی میں جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ