فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سر چارلس رولینڈ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر مہمان کو پاکستان آرمی کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیرِ خارجہ کی قیادت میں وفد کی ملاقات
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ خوش گوار تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
فریقین نے دو طرفہ عسکری تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
فیلڈ مارشل نے برطانیہ کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک افواج کی خدمات کا اعتراف کیا۔
برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کا یہ دورہ دفاعی تعاون مزید مضبوط کرنے اور عسکری تعلقات مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ