منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بحرین امریکا کا نان نیٹو اہم ترین اتحادی ہے: مارکو روبیو

تازہ ترین
بحرین امریکا کا نان نیٹو اہم ترین اتحادی ہے: مارکو روبیو

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو—فائل فوٹو

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور بحرینی وزیرِ خارجہ عبداللطیف الزیانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

اس موقع پر امریکی وزیرِ خارجہ نے ایران کی جانب سے بحرین پر حملوں کی مذمت کی۔

پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں نصب امریکی ریڈار کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ امریکا نے بحرین اور خلیجی اتحادیوں کی سلامتی کے عزم کا اعادہ کیا ہے، بحرین امریکا کا نان نیٹو اہم ترین اتحادی ہے۔

امریکی اور بحرینی وزرائے خارجہ نے اسٹریٹجک شراکت داری برقرار رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ