منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

تعلیم ہی پاکستان کے مسائل کا واحد و پائیدار حل ہے: ملک محمد احمد خان

تازہ ترین
تعلیم ہی پاکستان کے مسائل کا واحد و پائیدار حل ہے: ملک محمد احمد خان

اسپیکر پنجاب اسبلی ملک محمد احد خان—فائل فوٹو

اسپیکر پنجاب اسبلی ملک محمد احد خان نے کہا ہے کہ تعلیم ہی پاکستان کے مسائل کا واحد اور پائیدار حل ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آج کل پاکستان پیچیدگیوں سے گزر رہا ہے اور اب ہمیں ایسے منصوبے بنانے چاہئیں جن سے مسائل کو حل کر سکیں۔

ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ہمیں انجینئرز اور سائنسدانوں کی ضرورت ہے، میری امیدیں نوجوانوں سے وابستہ ہیں اور یہی نوجوان اس ملک کو ترقی کی طرف لے کر جائیں گے۔

اسموگ پر قابو پانے کیلئے کئی سال مسلسل محنت کرنا ہو گی: ملک احمد خان

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر ترقی، معاشی استحکام، شہری شعور اور معاشرتی اصلاح ممکن نہیں ہے اور تعلیم کے شعبے میں ہنگامی بنیادوں پر سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتیں تعلیم پر وسائل خرچ کرنے کے لیے کھربوں روپے مختص کریں۔

ملک احمد خان نے کہا کہ پاکستان آج بھی شرحِ خواندگی، غربت اور آبادی میں اضافے جیسے چیلنجز سے دو چار ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آئین پر عمل درآمد کے حوالے سے جاری بحث میں جامعات کو قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے، آئینِ پاکستان کے تحت انتظامی اختیارات منتخب عوامی نمائندوں کے ذریعے استعمال ہونے چاہئیں۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کمیونٹی کی بھرپور شمولیت کے باعث کوئی بچہ اسکول سے باہر نہیں رہا، مقامی طلبہ نے تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں نمایاں کامیابیاں بھی حاصل کیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ