راولاکوٹ میں فسادی عناصر کی فائرنگ، رینجرز افسر شہید

آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں فسادی عناصر کی فائرنگ کے نتیجے میں رینجرز کے افسر شہید ہو گئے۔
آزاد کشمیر پولیس کے مطابق متیالمیرا بس ٹرمینل کے قریب اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ سے ڈی ایس آر برکت سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے
راولاکوٹ: کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، 4 اہلکار شہید
آزاد کشمیر پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی ڈی ایس آر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سی ایم ایچ راولاکوٹ میں جامِ شہادت نوش کر گئے۔
آزاد کشمیر پولیس کے مطابق جوابی کاروائی میں فسادی ٹولے کے 4 مسلح افراد مارے گئے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ