منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی: ٹریفک پولیس افسر کا ٹکر مارنے والے ٹرک ڈرائیور کا ڈرامائی انداز میں تعاقب

تازہ ترین
کراچی: ٹریفک پولیس افسر کا ٹکر مارنے والے ٹرک ڈرائیور کا ڈرامائی انداز میں تعاقب

کراچی کے علاقے کلفٹن میں ٹریفک پولیس افسر نے ٹکر مارنے والے ٹرک ڈرائیور کی فرار ہونے کی کوشش تعاقب کر کے ناکام بنا دی۔

کلفٹن کی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک پولیس افسر کی جانب سے رکنے کا اشارہ دینے کے باوجود ٹرک ڈرائیور نے ٹرک روکنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد ڈرامائی تعاقب کا واقعہ پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک شہری کی جانب سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرک ڈرائیور نے بارہا ٹرک ٹریفک پولیس افسر کی گاڑی سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار کی گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔

بار بار ٹکر لگنے کے باوجود ٹریفک پولیس افسر نے ٹرک کا تعاقب جاری رکھا اور بالآخر اسے روکنے میں کامیاب ہو گیا۔

بعد ازاں ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ