امریکا میں مسلم اوبر ڈرائیور پر نفرت انگیز حملہ، حالت تشویشناک

امریکی ریاست منی سوٹا میں مسافر کے مبینہ نفرت انگیز حملے کے نتیجے میں مسلم صومالی نژاد اوبر ڈرائیور محمد یوسف زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔
کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کے مطابق مسافر نے یوسف کا نام پوچھنے کے بعد ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور ان پر حملہ کر دیا، حملہ آور نے مبینہ طور پر محمد یوسف کا گلا دبانے اور گاڑی سے کچلنے کی کوشش بھی کی۔
دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پولیس واقعے کی نسلی اور مذہبی تعصب کے ممکنہ پہلو سے تحقیقات کر رہی ہے۔
امریکی الیکشن، مسلم امیدوار کیخلاف اسلام مخالف مہم اور ترقی پسند سیاست کا امتحان
ریاستی اٹارنی جنرل نے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
واقعے نے امریکا میں مسلمانوں اور تارکینِ وطن کے خلاف بڑھتے ہوئے تعصب اور نفرت انگیز واقعات پر ایک بار پھر تشویش بڑھا دی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ