منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری

تازہ ترین
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق یہ قرض وفاقی سول پینشن نظام میں اصلاحات کے لیے دیا جائے گا، پینشن اخراجات میں اضافے سے مالی دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اے ڈی بی کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی پینشن کے اخراجات 2016ء سے اب تک تقریباً 5 گنا بڑھ چکے ہیں، وفاقی پینشن کے اخراجات سالانہ 1 کھرب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے نائب صدر ایشیئن ڈیولپمنٹ بینک ینگ منگ یانگ کی ملاقات

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرانا پینشن نظام غیر فنڈڈ تھا جس کی وجہ سے سارا بوجھ بجٹ پر تھا، جولائی2024ء سے بھرتی ہونے والے وفاقی ملازمین نئے نظام میں شامل ہیں، یہ نیا نظام پینشن کے انتظام، شفافیت اور ڈیجیٹل سسٹم کو بہتر بنائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اصلاحات سے ترقیاتی اور سماجی اخراجات کے لیے مالی گنجائش پیدا ہو گی۔

اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پینشن نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ