منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

تازہ ترین
بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

بنوں میں مہاجر کیمپ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس اہلکار زاہد اپنی موٹر سائیکل پر سینٹرل جیل جا رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔

مقتول اہلکار کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ