منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاکستان و ترکمانستان کا تجارت و توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

تازہ ترین
پاکستان و ترکمانستان کا تجارت و توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ترکمانستان کے وزیرِ خارجہ راشد میردوف---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پائیدار امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہیں۔

ترکمانستان کے وزیرِ خارجہ راشد میردوف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، توانائی، نقل و حمل اور عوامی روابط کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ بین الحکومتی کمیشن دونوں ممالک کی دوستی کو مضبوط معاشی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا اہم فورم ہے، کمیشن کے اجلاس میں گزشتہ فیصلوں پر عمل درآمد اور اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کا موقع ملے گا۔

اس موقع پر ترکمانستان کے وزیرِ خارجہ راشد میردوف نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار اور سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شاندار میزبانی پر پاکستانی قیادت کے مشکور ہیں، پاکستان کے ساتھ دو طرفہ روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ