کراچی میں درجۂ حرارت کیوں بڑھنے لگا؟ محکمۂ موسمیات نے بتا دیا

محکمۂ موسمیات نے کراچی میں درجۂ حرارت بڑھنے کی وجہ بتا دی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجۂ حرارت بڑھنے لگا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ امید کی جا رہی تھی کہ کراچی میں دن اور رات کے درجۂ حرارت میں کمی آ جائے گی، خلیج بنگال میں سمندری طوفان کی تشکیل کے باعث خنک ہواؤں کی شدت میں کمی آئی ہے۔
کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟
محکمۂ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ’اکوان‘ سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں، 20 نومبر کو یہ سمندری طوفان بھارتی ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں چند روز تک دن کا درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کا درجۂ حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ