منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

13 سالہ بچی فاطمہ اصغرکی موت بار بار جسمانی تشدد کے نتیجے میں ہوئی: پوسٹمارٹم رپورٹ

تازہ ترین
13 سالہ بچی فاطمہ اصغرکی موت بار بار جسمانی تشدد کے نتیجے میں ہوئی: پوسٹمارٹم رپورٹ

13 سالہ ملازمہ فاطمہ اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کی موت تشدد کے باعث ہوئی۔

ذرائع کے مطابق جسمانی تشدد کے نتیجے میں بچی کے جسم میں شدید سوزش پیدا ہوئی۔

اسلام آباد: گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کا کیس، پولیس افسر کی اہلیہ و قاری کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شدید چوٹوں اور سوزش کے باعث بچی کے جسم میں خون کے لوتھڑے بن گئے، جس کے بعد اسے تھرومبو ایمبولزم کی کیفیت لاحق ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق تھرومبو ایمبولزم کے نتیجے میں بچی کو کارڈیو پلمونری اریسٹ ہوا، جس کے باعث اس کا دل اور پھیپھڑے کام کرنا چھوڑ گئے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ