منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ایران کا بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم پر حملہ

تازہ ترین
ایران کا بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم پر حملہ

ایران نے بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر امریکی ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی حملے میں بحرین میں ففتھ فلیٹ ہیڈ کوارٹر تباہ ہونے کا امریکی اعتراف، عباس عراقچی کا خیر مقدم

دوسری جانب بحرین کی وزارتِ داخلہ نے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بحرین نے واضح کیا ہے کہ بحرین کی فوج نے ایران کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی بحرین میں ایرانی فضائی حملے کو روکنے کا دعویٰ کیا گیا تھا، جبکہ ایران نے اس وقت کہا تھا کہ اس نے بحرین میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ