روس پر یوکرین کے ڈرون حملے جاری، 2 افراد ہلاک

روس پر یوکرین کے ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ حملوں میں 2 روسی شہری ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوج نے کرایمیا کے پُل کو 1 ہی دن میں 2 بار ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا۔
روس پر یوکرینی ڈرون حملے، بچے سمیت 3 افراد زخمی
ڈرون حملوں کے بعد روس اور کرایمیا کو ملانے والے پُل پر ٹریفک معطل ہو گیا۔
حملوں میں زخمی ہونے والے شہریوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ