رحیم یار خان: مال بردار ٹرین کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

رحیم یار خان میں مال بردار ٹرین کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثہ رحیم یارخان کے قریب فیروزہ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔
حیدرآباد: مال بردار ٹرین حادثے کو 22 گھنٹے گزر گئے، اپ ٹریک بحال نہ ہو سکا
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثہ اپ سائیڈ کا کانٹا تبدیل کرنے کے باعث پیش آیا اور اپ ٹریک بند ہونے کی وجہ سے ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے گزارا جا رہا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ