منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

عباس عراقچی پاکستان کے بعد عمان پہنچ گئے، عمانی ہم منصب سے ملاقات

تازہ ترین
عباس عراقچی پاکستان کے بعد عمان پہنچ گئے، عمانی ہم منصب سے ملاقات

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی پاکستان کے دورے کے بعد عمان پہنچ گئے۔

انہوں نے مسقط میں اپنے عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی سے ملاقات کی۔

محسن نقوی سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات

ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں عالمی اور علاقائی صورتِ حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

عباس عراقچی اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے بعد عمان پہنچے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ