ایرانی مذہبی رہنما آیت اللّٰہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں وفات پا گئے

آیت اللّٰہ وحید خراسانی— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
ایران کے ممتاز مذہبی رہنما آیت اللّٰہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللّٰہ وحید کے دفتر سے جاری بیان میں ان کی وفات کی تصدیق کی گئی ہے۔
ایران نے اسلامی جمہوریہ کے خاتمے کا مطالبہ کرنے والے مذہبی رہنما کی گرفتاری کی تصدیق کردی
ان کی نمازِ جنازہ، تدفین اور تعزیتی اجتماعات کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللّٰہ وحید خراسانی دینی علوم کی تعلیم، تحقیق اور تدریس سے وابستہ تھے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ