منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیرِ خارجہ کی قیادت میں وفد کی ملاقات

تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیرِ خارجہ کی قیادت میں وفد کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، ایرانی وفد کی قیادت وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتِ حال اور بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں فریقین نے مشترکہ سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ممکنہ راستے تلاش کرنے پر بھی گفتگو کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر مالدیپ محمد معیزو کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو

فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے دونوں برادر ممالک کے درمیان مسلسل رابطے، باہمی اعتماد اور قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ