منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

تازہ ترین
دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

فوٹو بشکریہ کرک انفو

دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف سری لنکا کی پہلی وکٹ 6 رنز پر گری، سوریا بندرہ 2 رنز بنا کر ثاقب خان کا شکار بنے۔

سری لنکا کی دوسری وکٹ 16 رنز پر گری، دنیش چندی مل 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی وکٹ محمد عباس نے حاصل کی جبکہ تیسری وکٹ 25 رنز پر گری، کمندو مینڈس 8 رنز بنا کر محمد عباس کا شکار بنے۔

پاکستان کے خلاف سری لنکا کی چوتھی وکٹ بھی 25 رنز پر گر گئی، رضا اللّٰہ نے لاہیرو اودارا کو 4 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، عرفات منہاس کی جگہ عامر جمال شامل کیا گیا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ جائیں گے اور پریشر بنانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا، میچ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر ثاقب خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 7 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ